دہشت گردی کے خاتمے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

19
میونخ: (یو این پی)  جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی سے لڑنے کے لئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں کہی، انہوں نے اپنے خطاب میں متعدد اہم عالمی و علاقائی امور پر روشنی ڈالی۔ روس کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ گرچہ ماسکو کے ساتھ یورپ کے تعلقات ’چیلنجنگ‘ ہیں تاہم اسلام کے نام پر دہشت گردی سے لڑنے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ مرکل نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام کا، بحیثیت ایک مذہب، اس دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ چانسلر نے اپنے خطاب میں نیٹو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسے کثیر الملکی اداروں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی سب کا مفاد ہے۔ مہاجرین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جنگ و جدل سے فرار ہونے والوں کو پناہ کی فراہمی یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy