فقرا،مخلوق خدامیں خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں۔صوفی مسعو لاثانی سرکار

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے فرزنداکبر پیر شبیر احمدصدیقی سرکارکی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ محفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فقرا(وارثین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم) مخلوق خدامیں خداورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عطاکردہ خزانے بانٹتے ہیں،اللہ تعالیٰ کے فقراء اللہ کی رحمت کے دروازے ہوتے ہیں جوان کی بارگاہ اقدس تک پہنچ جاتاہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ تک پہنچ جاتاہے ۔ہمارے لاکھوں مریدین اورعقیدت مند اپنی سالگرہ کے موقع پر شکرانے میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکرکی محافل سجارہے ہیں جس سے ان کے دل خدااوررسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبوں کی محبت سے سرشارہورہے ہیں اورشیطانیت سے بچ کرخداکی رضا اورخوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ پیر شبیر احمد صدیقی سرکارنے فرمایا کہ ہمیں اپنے مرشد پاک کے فرمان مبارک کیمطابق سالگرہ پرشکرانے میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکرکی محافل سجانی چاہییں،فضول رسومات دنیا اورآخرت میں تباہی وبربادی کاذریعہ ہیں جبکہ محافل ذکرونعت سے دنیا وآخرت میں کامیابی عطا ہوتی ہے ،اس لئے میں تہہ دل سے اپنے مرشد کریم کاشکرگزارہوں جنہوں نے ہماری صحیح تربیت فرمائی اورہمارے دلوں میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت اورتابعداری کاجذبہ پیدافرمایا۔ اس پرمسرت موقع پر شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔

Readers Comments (1)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes