اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے لیے بادشاہوں کے لیے مخصوص تعظیمی الفاظ درج

Published on September 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

news-1411805822-8417لاہور (یو این پی) اقوام متحدہ کے عملے نے ویب سائٹ پر وزیراعظم نواز شریف کیلئے بادشاہوں کے مخصوصی تعظیمی الفاظ لکھ دئیے۔ قطر، کوتی، برونائی اور سپین کے بادشاہوں کو بھی ہزہائی نس لکھا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے تمام سربراہان مملکت کے نام ترتیب وار موجود ہیں۔ صدر باراک اوباما سمیت جمہوری طور پر منتخب سربراہان مملکت کے نام سے قبل انگریزی میں ہزایکسی لینسی لکھا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے بادشاہوں کے ناموں کے سامنے ہزہائی نس کا لفظ درج ہے۔ ڈکشنری کے مطابق ہزہائی نسس کا لفظ شاہی خاندان کی عزت و تکریم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر نواز شریف کے علاوہ قطر، کویت، برونائی دارالسلام کے حکمرانوں اور سپین کے بادشاہ کیلئے ہزہائی نس کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes