ٹھٹھہ شہر کی مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،آئے روز حادثات معمول بن گئے اعلی حکام نوٹس لیں ،شہریوں کا مطالبہ

Published on February 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہرکے مین روڈ پر بڑے بڑے کھڈے،آے دن بڑی گاڑیوں کے پھنس جانے سے مین روڈ بلاک ہونا معمول بن گیا،روزانہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ،ٹفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں مین روڈ پر بڑے بڑے کھڈوں کے باعث روزانہ کئ ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن گیا ہے،کھڈوں کے باعث آے دن بڑی گاڑیوں کے خراب ہونے کے وجہ سے مین روڈ بلاک ہوجاتا ہے ، سونے پر سوہاگا تب ہوتا ہے جب بڑے ٹرالر ہیوی مشینری یہاں سے لیکر جاتی ہو تب عوام ٹریفک جام ہونے سے دو سے تین گھنٹے تک روڈ بند ہوجاتا ہے جس کے باعث عام ٹریفک کے ساتھ ساتھ ایمبولینس سروس بھی متاثر ہوجاتی ہے،ضلعی انتظامیہ نے ٹھٹھہ شہر کو کھنڈرات بنانے میں کوئ کمی نہیں چھوڑی ہے ،ٹھٹھہ کی عوام نے ڈی سی ٹھٹھہ کو ہٹاکر نے ڈی سی ٹھٹھہ کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کے خدارا ٹھٹھہ کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچایا جاے
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے ریٹائرڈ ایریا مینجر ذوالفقار علی شاہ انتقال کر گئے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سوئی سدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے ریٹائرڈ ایریا مینجر ذوالفقار علی شاہ کے اچانک انتقال پر ٹھٹھہ کی عوام کی جانب سے گہرے رنج وغم کا اظہار،تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے رٹائرڈ ایریا مینجر ذوالفقار علی شاھ کے اچانک انتقال پرٹھٹھہ کے شہری اور سوئی سدرن گیس کمپنی ٹھٹھہ کے عملے،حاجی یارمحمد ناھیو،منظور سراء،عنایت قریشی،شیرعلی شیخ،خالد میمن،عبدالحمید چنڈ،گلزارمیمن،فواد میمن،شہمیر قریشی،گل زمرد شاھ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد حنیف میمن،سید ریاض حسین شاھ شیرازی اور دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا کے ٹھٹھہ ضلع میں گیس کے لے سید ذولفقار شاھ نے جو جدوجہد کی اس کے لے ٹھٹھہ ضلع کی عوام ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog