عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرنا شروع

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تیل سستا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، ایک ہی دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل و گیس کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، برطانوی خام تیل 113 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا سمیت کچھ یورپی اور دیگر ممالک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیے جانے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ ایک ہی دن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔بتایا گیا ہے کہ برطانوی خام تیل، امریکی خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.9 فیصد یعنی 5.85 ڈالر کم ہوکر 113.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 5.7 فیصد یعنی 6.66 ڈالر کم ہوکر 110.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy