ٹھٹھہ،کریشن پلانٹ کی بندش درجنوں ملازمین بے روزگار،جاری ترقیاتی کام بھی ٹھپ

Published on February 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

ٹھٹھہ(رپوٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ پولیس نے مکلی میں واقع آٹھ سے زائد کریشن پلانٹ کو بندکرادیا گیا اور کریشن پلانٹ پر موجود اسٹاک کی فروخت سے مالکان کو منع کردیا گیا کریشن پلانٹ کی بندش درجنوں ملازمین بے روزگار ہوگئے جبکہ بااثر کے پلانٹ چل رہے ہیں پولیس کاروائی سے قاصر اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اے ایس پی ٹھٹھہ فاروق نے رابطے کرنے پر بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کے سندھ ہائی کورٹ کے عدالتی احکامات پر ان کریشن پلانٹ کو بند کرایا گیا ہے اور موجود اسٹاک روہڑی ،کریشن ،خاکا فروخت کرنے سے مالکان کو منع گیا کیا ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے دوسری جبکہ بااثر لوگوں کے کریشن پلانٹ چلنے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کاروائی کی جائیگی مگر اے ایس پی مذکورہ کریشن پلانٹ کو بند کرانے میں ناکام ثابت ہوئے دوسری جانب مکلی میں واقع ہزار،آفریدی ،مروت اور دیگر کریشن پلانٹ کے مالکان کا کہنا تھا کہ پولیس نے زبانی حکم پر پلانٹ بند کرائیں ہیں اور کوئی عدالتی حکم نامہ نہیں دیا گیا ہے اور پلانٹ گذشتہ پندرہ یوم سے بند ہونے سے یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور درجنوں محنت کش بے روز گار ہوگئے اور پولیس نے موجود اسٹاک کی فروخت کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ پولیس بااثر کریشن پلانٹ کو بند کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی سالوں سے کریشن پلانٹ قائم ہے اور رتمام قانونی دستاویزات موجود ہیں دوسری جانب کریشن پلانٹ کی بندش سے ضلع میں جاری ترقیاتی کام بھی بند ہوگئے اور بجری ، روہڑی ،خاکا ،بلاک اور دیگر کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو گھروں کی تعمیر میں درکار مطلوبہ میٹریل نہ ہونے سے مشکلات سے دوچار ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes