یوم پاکستان: وفاقی دارلحکومت میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

Published on March 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک بھر میں 79 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم پاکستان پر دن کا آغاز ملکی سلامتی، استحکام امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا 23 مارچ تاریخی دن ہے، قوم نے غیر معمولی حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئی، ہم جمہوریت، انصاف اور امن کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں مزید محنت درکار ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں یوم پاکستان کو ملکی تاریخ کا عظیم دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، پاکستان اپنے دفاع میں ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتا ہے، آج کے دن ہمیں مقبوضہ وادی کے اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog