بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے2بچیاں اور 2خواتین زخمی

Published on February 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

4
بھارتی فوج نے کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد جا رہی ہے
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہونے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا
کھوئی رٹہ(یو این پی)بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2بچیاں اور 2خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2بچیاں اور2 خواتین زخمی ہو گئیں۔پاک فوج نے زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہونے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog