کوئٹہ ‘دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،5کلو بم ناکارہ

Published on February 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

5
پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور علاقے کو سیل کرکے روڈ پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی
نامعلوم افراد نے ارباب کرم خان روڈ کے قریب بم ایک چیک پوسٹ کے اندر اسٹیل کی بالٹی میں نصب کر کے رکھا تھا
بی ڈی اہلکاورں نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچالیا
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ کے قریب سے 5کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افرادکی جانب سے بم ایک چیک پوسٹ کے اندر اسٹیل کی بالٹی میں نصب کر کے رکھا گیا تھا، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور علاقے کو سیل کرکے روڈ پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی۔بی ڈی اہلکاورں نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچالیا ،بم پانچ کلو وزنی تھا اور اس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس کے اوپر تحریر تھا کہ یہ بروری پولیس تھانہ کے لئے تحفہ ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بم کی نشاندہی پرپولیس کانسٹیبل کیلئے5 ہزار روپے نقدانعام کااعلان کیا۔یوا ین پی کے مطابق بم ایک پرانی چیک پوسٹ کے اندر چھوٹی بالٹی میں رکھاگیاتھا، چیک پوسٹ کبھی کبھارپولیس اور ایف سی کی جانب سیاستعمال کی جاتی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes