زرداری کا دورہ حب، بلوچستان کے سیاسی درجہ حرارت میں گرمی

Published on March 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

2
کوئٹہ: (یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز حب کا دورہ کر کے بلوچستان کی سیاسی درجہ حرارت میں گرمی پیدا کر دی ہے سابق صدر گزشتہ روز بلوچستان کے بزرگ سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے کزن کی فاتحہ کے لئے ان کے گھر آئے کچھ دن پہلے میر عبدالمجید بزنجو کے صاحبزادے میر عبدالقدوس بزنجو نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر سے ملاقات کی تھی سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق سابق صدر کا یہ دورہ بلوچستان میں شاید کچھ نہ کچھ تبدیلی ضرور لائے گی آصف علی زرداری اپنی پارٹی کو سندھ اور بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں گزشتہ روز ان کی آمد کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ جان جمالی‘ سابق صوبائی وزیر فائق جمالی‘ میر محمد علی رند‘ میر اسلم بلیدی‘ میر ظہور بلیدی‘ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ایم پی اے میر فتح بلیدی‘ طاہر محمود اور اسیر رکن اسمبلی میر خالد لانگو کے کزن میر دانش لانگو کے علاوہ سینکڑوں سیاسی اور قبائلی عمائدین موجود تھے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے سابق صدر کو صوبائی اسمبلی میں اسیر رکن میرخالد لانگو کی وہ تقریر بھی سنائی جس میں انہوں نے زرداری صاحب کے وزیر اعظم ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اس موقع پر تمام شرکاء نے موبائل پر اسیر رہنماء کی تقریر سنی بعد میں سابق صدر کو میر دانش لانگو نے خالق آباد کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور کہا کہ وہ جلد خالق آباد آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes