سیالکوٹ میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پردن دیہاڑے ڈکیتیوں کاہونا معمول بن گیا

Published on March 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

8
شہری اپنے آپ کو غیرمحفوظ خیال کرنے لگے ہیں قانون کے محافظوں کی طرف عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل افسوس عمل
سیالکوٹ (یو این پی ) سیالکوٹ میں عوام ڈاکوؤں کے رحم وکرم پردن دیہاڑے ڈکیتیوں کاہونا معمول بن گیا جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ۔شہری اپنے آپ کو غیرمحفوظ خیال کرنے لگے ہیں قانون کے محافظوں کی طرف عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل افسوس عمل ہے۔یوا ین پی کے مطابق ان خیالات کااظہار ہیومن ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین شہزاداکبربٹ ایڈووکیٹ نے حاجی پورہ یونین کونسل کے کارکنان سے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی ملنے کی وجہ سے جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے عام آدمی اپنی شکایت لیکر تھانہ حاجی پورہ میں جانے کی جرات نہیں کرتا وہاں پرموجود سرکاری ملازم اعجاز گجر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ اس قسم کی نازیباں زبان استعمال کرتا ہے جس کے خوف کے باعث لوگ تھانہ میں زیادتی ہونے پر بھی جانے کی ہمت نہیں کرتے تھانہ کینٹ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے آصف گیلانی ایس ایچ او شہریوں پرجھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہے آئی جی پنجاب پولیس نے شہراقبال کی عوام پر چند روز قبل احسان کھوکھر ڈی ایس پی سٹی کو تبدیل کرکے مہربانی کی ہے مزیدوہ رفعت بخاری ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ ،اعجاز گجر ایس ایچ او ،آصف گیلانی ایس ایچ او کوبھی تبدیل کرواکران کاعوام کے ساتھ زیادتیاں کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ کارروائی بھی کروائے جانے کے ساتھ ضلع سیالکوٹ میں امن وامان قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

نجی سکول کی ویگن بچوں سمیت نالہ میں جا گری ،متعدد طلبہ وطالبات زخمی
سیالکوٹ (یو این پی ) نجی سکول کی ویگن بچوں سمیت نالہ میں جا گری ،متعدد طلبہ وطالبات زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ بوتھ کے قریب نجی سکول کی وین اس وقت جب بچوں کو سکول چھوڑنے جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث جوہڑ میں گر گئی جس سے متعدد بچے زخمی ہوئے تاہم موقعہ پر موجود شہریوں نے تمام بچوں کو جوہڑ سے نکال لیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کا اچانک دورہ
سیالکوٹ (یو این پی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو ایمرجینسی ، گائنی، چلڈرن اور جنرل وارڈز میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود میڈیکل افسران کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجینسی میں مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال کے اندر سے بغیر کسی معاوضے کی فراہم کی جائیں اور ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes