ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کا دوسرا حصہ آ سکتا ہے: خلیل الرحمن قمر

Published on January 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور: (یواین پی) نامور مصنف خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ شہرہ آفاق ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا دوسرا حصہ آ سکتا ہے۔نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری قسط میں مداحوں کے جذباتی منظر دیکھے، بھلا نہیں سکتا، کوشش کروں گا ، پھر ایسی کوئی شاندار چیز تخلیق ہوجائے اور اللہ ہماری مدد کرے کہ ایسا ہی کوئی شاہکار ڈرامہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے کبھی آج تک سیکیوئیل نہیں لکھا، لیکن ‘میرے پاس تم ہو’ کا سیکیوئیل آسکتا ہے۔ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ ایسی عزتیں کم ہی ملتی ہیں، ہم نے صرف پوری دیانت داری سے محنت کی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عورت کی حیا ایک تالا ہے جو صرف ایک چابی سے کھلتا ہے اور جب کوئی تالا ایک سے زیادہ چابیوں سے کھلنے لگے تو ہم اسے گھر سے باہر اٹھا کر پھینک دیتے ہیں۔انھوں نے مردوں کی حیا کے حوالے سے کہا کہ حیا مرد عورت سے ہی سیکھتا ہے، عورت ہی حیا کا منبع ہیں ، ہم تو صرف سیکھنے والے ہیں ، جتنی حیا کی شرط عورت پر لاگو ہے ، تو میرا ایمان ہے اتنی ہی شرط مرد پر بھی لاگو ہوتی ہے۔خیال رہے پاکستانی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” دانش کے انتقال کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا اور عوامی مقبولیت کے باعث ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنا۔آخری قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، چند منٹوں میں ہی ڈرامے کی آخری قسط کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور لمحوں میں ہزاروں ٹوئٹس کی گئیں۔واضح رہے میرے پاس تم ہو ڈرامہ اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہوا، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题