خیبر پختونخوا اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

6
 پشاور(یو این پی ) خیبر پختونخو اسمبلی میں خواتین پارلیمنٹرین نے جہیز اور ون ڈش سے متعلق بل پیش کر دیا۔ اسمبلی نے عبدالستار ایدھی کی خدمات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد سمیت چھ قراردادیں منظور کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو خواتین پارلیمنٹرین نے جہیز اور ون ڈش سے متعلق بل پیش کیا۔ بل رکن اسمبلی رفعت راشدہ اور ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی نے پیش کیا جس میں جہیز کا تقاضا کرنے والے دولہا کو سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔ ولیمہ اور دیگر رسومات کے لئے صرف 75 ہزار روپے سے تجاوز نہیں کی جائے گی اور براتیوں کی تواضع صرف مشروبات سے کی جائے گی۔ بل کے مطابق دلہن کو اپنے رشتہ دار 10 ہزار روپے سے زائد کے تخائف نہیں دے سکیں گے۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا بل بھی منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے قرارداد سمیت چھ قراردادیں منظو کر لی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes