پاکستان میں کم قیمت چینی الیکٹرک گاڑیاں متعارف

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

5
 کراچی:(یوا ین پی) چینی کمپنی نے کراچی میں منعقدہ پاکستان آٹو شو 2017 کے پلیٹ فارم سے کم قیمت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں، جدید اور دیدہ زیب ڈیزائن کی حامل الیکٹرک کاروں کی فیکٹری پرائس 3ہزار سے 5 ہزار ڈالر ہے۔کمپنی کی جانب سے 3 دروازوں اور 4 سیٹوں والی بائی منی ای وی کار کے 3 ماڈلز آئندہ سال پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگژری ماڈلز شامل ہیں، اکانومی کی قیمت 3 ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جب کہ لگژری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ایکسپو سینٹر میں شرکت کرنے والی چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سر فہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو یومیہ ایک ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے، الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت ایک روپے سے بھی کم ہو گی، گاڑی کو گھریلو برقی نظام (220 واٹ) سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے جب کہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔کمپنی کے نمائندوں کے مطابق الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز تلاش کر رہے ہیں، کمپنی آئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کرے گی جب کہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کے لیے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(آپشنل) ایئر ہیٹر سمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme