وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments

5
اسلام آباد (یو این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم بدھ کو شروع کر دی گئی جس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے 3 لاکھ 8 ہزار 459بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلائی جائے گی ۔سی ڈی اے ہیلتھ سروسز شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن عروج کے مطابق سی ڈی اے شہری علاقوں میں اس دوران ایک لاکھ 48 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین دی جائے گی اس ضمن میں 600 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اسلام آباد کو 25 زونز میں تقسیم کرکے 25 زونل انچارج اور 111 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔ڈاکٹر حسن عروج نے بچوں کے والدین سے درخواست اور تنبیہ کی ہے کہ وہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پولیو ٹیمیں بہتر طریقے سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاسکیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کی 16یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم بدھ کو شروع ہوگئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کیپٹن (ر)وقاص رشید کے مطابق مہم کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک لاکھ60 ہزر 459 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے459 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ دیہی علاقوں میں 33 فکسڈ پوائنٹس اور 22ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔اسی طرح 108ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ مہم کے لئے 514 ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر یونین کونسل میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں جواس مہم کی نگرانی کریں گے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کیپٹن وقاص رشید کو رپورٹ کریں گے۔اس پورے پولیو مہم کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes