بورے والا :بے قابو ٹرک ہوٹل میں جا گھسا ، 4جاں بحق،3زخمی

Published on March 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

بورے والا(یواین پی)بورے والا کے علاقے لڈن روڈ میں بے قابو ٹرک کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بورے والا لڈن روڈ پر دو ٹرکوں میں ریس لگانے کا مقابلہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران ایک منی ٹرک کا ڈرائیور رفتار پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک بے قابو ہو کرایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد سڑک کنارے قائم ایک ہوٹل میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 4افراد اور تین زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题