بچوں کی صحیح اسلامی روحانی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے ۔ لاثانی سرکار

Published on March 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)بچوں کی صحیح اسلامی روحانی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے ،انسان کو مرنے کے بعد جس چیز کاسب سے زیادہ فائدہ پہنچتاہے وہ اس کی طرف سے کیاگیا صدقہ جاریہ ہے ،انسان کیلئے اپنے بچوں کوصحیح عقیدے کیساتھ ان کی تعلیم وتربیت دیناہی بہترین صدقہ جاریہ ہے،اچھی تربیت سے اخلاق وکردارکے ساتھ ایمان بھی مضبوط ہوتاہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا ادارہ لاثانی نعت وکلام کونسل اس سلسلے میں گرانقدرخدمات سرانجام دے رہاہے ،اس اداے میں بچوں کوبچپن سے حسن قرات ،نعت خوانی ،مناقب اولیاسمیت مسنون قرآنی دعائیں،صوم وصلوٰۃ کی پابندی،ذکرودرودوسلام کی محافل کی تعلیم وتربیت دی جارہی ہے ،ہمارے ادارے سے فارغ التحصیل ہونیوالے بچے اوربچیاں نہ صرف اپنے والدین کی اطاعت وفرمانبرداری کافریضہ بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں بلکہ اپنے سکولز میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔بڑے ہوکریہ بچے اپنی دنیا وآخرت کوسنوارنے کیساتھ ساتھ ملک وملت کیلئے بھی اہم کرداراداکریں گے ۔انہوں نے مزید فرمایا کہ بسااوقات بچپن سے ہی بچوں کوجھوٹ ،گالم گلوچ،بہتان بازی سمیت دیگر غیر اخلاقی حرکات سیکھنے کو ملتی ہیں،والدین کو اس سلسلے میں اپنا کلیدی کرداراداکرناپڑیگا۔آج ہمارے معاشرے میں انہی غیر اخلاقی رویوں سے توہماری نسلیں تباہی وبربادی کاشکارہورہی ہے ۔جب ہم اپنے گھروں کوصحیح اسلامی روحانی ماحول میں سنواریں گے تو یقیناًہماری نسلیں بھی سنور جائیں گی،ہم اپنے بچوں کوفضول قسم کی سرگرمیوں سے بچاتے ہوئے انہیں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبوں ،حبیبوں کے ایمان افروزواقعات سنائیں تاکہ ان کے دلوں میں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے محبوبوں کاعشق ومحبت پیداہواوروہ بڑے ہوکر سچے اورپکے مسلمان بنیں ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    bayshak……subhanallah





Weboy

Weboy