پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

13
پشاور(یوا ین پی)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی ہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹرز ہاسٹل میں ڈاکٹر مرتضیٰ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات اور ڈاکٹر مرتضیٰ کے لواحقین کو امدادی رقم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ڈاکٹر مرتضیٰ دو مارچ کو جاں بحق ہو گئے تھے ینگ ڈاکٹروں نے کے پی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مرتضیٰ کی موت کے حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں ثابت ہو گیا ہے کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کمرے میں بھر جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی یہ موت انتظامیہ کے اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے واقع ہوئی نا صرف اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں بلکہ جاں بحق ڈاکٹر کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے اور انہیں معاوضہ ادا کیا جائے۔ینگ ڈاکٹروں نے او پی ڈی سروس بند کر دی ہے ینگ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ہسپتال کے دیگر شعبے بھی بند کر دیئے جائیں گے اور احتجاج کے سلسلہ کو صوبہ کے دیگر ہسپتالوں تک توسیع دی جائے گی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال کے دیگر شعبوں میں بھی کام متاثر ہوا ہے اور مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کے مریضوں کو توجہ نہیں دی جا رہی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes