دنیا کی ایک تہائی آبادی 2030 ء تک بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی

Published on March 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) سال 2030 ء تک دنیا کی ایک تہائی آبادی بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ کی غذا کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ناقص غذا کی وجہ سے ہر تین میں سے ایک شخص کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ غریب ممالک میں پچیس فیصد بچوں کو ناکافی یا ناقص خوراک کے مسائل کا سامنا ہے۔ یوا ین پی کے مطابق دنیا کی دو ارب آبادی کو جسم کیلئے ضروری وٹامن اور معدنیات کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دل، بلڈ پریشر، شوگر سمیت دیگر مختلف امراض پیدا ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی قلت ، بھوک اور اس سے جڑے امراض کی وجہ سے عالمی معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صرف افریقہ اور ایشیاء میں مجموعی قومی پیداوار کو تین سے 16 فیصد کے خسارے کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme