چئرمین بلدیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں؛ رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ

Published on March 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بندنہ کی گئیں توبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے
رحیم یارخان(یوا ین پی)معروف سماجی شخصیت وچےئرپرسن سماج سرپارٹی رخسانہ پیاء ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ چےئرمین بلدیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں‘ کتاب میلہ ختم کراکرچےئرمین بلدیہ نے علم دشمنی کاثبوت دیاہے‘ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بندنہ کی گئیں توبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سول سوسائٹی کی خواتین کارکنان کے ہمراہ یواین پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چےئرمین بلدیہ عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کوانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے‘ پریس کلب پرحملے کرنے اورکتاب میلہ گرانے سے میونسپل کمیٹی کی نااہلیوں اورمبینہ کرپشن پرپردہ نہیں ڈال سکتے ‘ عوام باشعورہیں اوراپنے مسائل کے خلاف آوازحق بلندکرناجانتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ اب وہ دورنہیں کہ کسی کوحق کہنے سے روکاجائے بلکہ عوامی مسائل جان کربلدیہ حکام کواپنی تصحیح کرنی چاہئے‘ انہوں نے کہاکہ وہ خودکتاب میلے سے بچوں کوکتابیں لے کردیتی تھیں اورعلم دشمن چےئرمین بلدیہ کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اورجوبھی احتجاجی لائحہ عمل بنایاجائے گاوہ بھرپورشرکت کریں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes