تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں
پشاور: (یوا ین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، موجودہ تعلیمی نظام سے ملک میں صرف اور صرف استعماری قوتوں کے غلام تیار کئے جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں موجودہ نظام تعلیم لارڈ میکالے کا فرسودہ نظام تعلیم ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں لارڈ میکالے کا نظام تعلیم اسلامی پاکستان و خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کا ہونا ممکن نہیں جبکہ ہمارا مقصد ملک سے تعلیم کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو شکست دینا اور ملک میں بہترین اسلامی اور معیاری نظام تعلیم رائج کرنا ہے اور ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جو کرپشن، جہالت اور ناانصافی سے پاک ہو موجودہ حالات میں عالمی سطح پر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کی نمائندگی اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے نوشہرہ میں اضاخیل بالا کے مقام پر مسلم یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر مشتاق احمد خان، مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی، مسلم یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم خان، ڈائریکٹر الیاس فاروقی بھی موجود تھے، جبکہ چیف ایگزیکٹیو حاجی محمد اسلم نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو شیلڈ بھی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کسی بھی معاشرے بلخصوص اسلامی معاشرے کی ترقی کا انحصار ان کے بہتر نظام تعلیم ہی میں پوشیدہ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کا نظام تعلیم مایوسیوں، کرپشن، جہالت کے اندھیروں اور استحصال سے برا ہوا ہے جبکہ مسلم یونیورسٹی ملک سے جہالت کے اندھیروں کو شکست دے کر علم کی روشنی پوری دنیا میں پھیلا کر دنیا حسنہ کی ایک مثال قائم کرے گی اور مسلم یونیورسٹی اپنے بہترین اور اسلامی نظام تعلیم کے ذریعے یہ ثابت کرے گی کہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں استحصال نہ ہو بیروزگاری نہ ہو انسان کی عزت و ابرو محفوظ ہو انصاف کا بول بالا ہو کرپشن کا خاتمہ ہو اور ساتھ ساتھ زندگی پرسکون ہو اور آخرت بھی سنور جائیں مسلم یونیورسٹی کے قیام سے اسلامی دنیا میں اسلامی انقلاب برپا ہو گا لوگ اکسفورڈ اور دیگر یونیورسٹیاں بھول جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy