ڈاکٹر طاہر القادری کو پھر درد دل کی تکلیف

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

44
 ڈنمارک (یو این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری یورپ کے دورے میں ایک بار پھر علیل ہوگئے، انہیں دل کی تکلیف کے باعث ڈنمارک کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جہاں ان کی سرجری آج رات کئے جانے کا امکان ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری تنظیمی دورے پر ان دنوں یورپ میں ہیں، دل کی تکلیف کے باعث انہیں ڈنمارک کے مقامی اسپتال داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دل کی سرجری آج رات کئے جانے کا امکان ہے۔طاہر القادری کو چند روز قبل پیرس میں بھی دل میں اچانک تکلیف ہوئی تھی جہاں وہ اسپتال میں چند روز زیر علاج رہے، ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے گریز اور تمام مصروفیات ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog