کسی خفیہ مشن پر نہیں آیا،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے :شہریار خان

Published on April 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

  کولمبو(   یوا ین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ وہ کسی خفیہ مشن پر سری لنکا نہیں آئے ،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے اور جب کسی ملک کا سربراہ دعوت دے تو انکار ممکن نہیں ہے  یوا ین پی کے مطابق شہریار خان کا کہناتھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے اے سی سی کے معاملات پر غیر رسمی گفتگو ہوگی ،پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں تو سیریز پر بات کیسی؟۔ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سیریز کے باعث یہاں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ اے سی سی کا اجلاس 24اپریل کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog