ختم نبوت مارچ داتا دربار تا پنجاب اسمبلی آج ہو گا

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی )مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کے مطابق ختم نبوت مارچ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی کی زیرقیادت داتا دربار تا پنجاب اسمبلی آج انعقاد پذیر ہو گا جس میں نامور مشائخ ،علماء اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کریں گے ۔اس ختم نبوت مارچ میں مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوں گے ۔اسلام آبادسے قافلہ مفتی وقار احمد مدنی ،ٹیکسلا واہ کینٹ سے مفتی محمد عارف ،چکوال سے پیر سید لقمان شاہ صاحب اور مفتی محمد عامر جاوید ،گوجر خان سے خلیفہ صوفی ضمیر اور طالب حسین ،گجرات سے علامہ عبد الرشید اویسی اور علامہ عدیل جلالی ،لالہ موسی سے علامہ عبد القیوم جلالی ،منڈی بہاؤ الدین سے مولانا اکرم جلالی اور مولاناثاقب عمران جبکہ ہری پور سے مولانا بابر علی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہو گا ۔پروفیسر ڈاکٹرمفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان کا حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلام آباد کی ذیلی برانچ جامعہ غوثیہ رضویہ مظہر الاسلام کھنہ پل کے ایک طالبعلم حافظ محمد عقیل کے حفظ قرآ ن کے موقع پر کیا اور انہوں نے حافظ محمد عقیل کو حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes