شمائلہ رانا کے امتحان میں جوابی کاپیوں پر فون نمبر درج، 1 سال کیلئے بلیک لسٹ

Published on April 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments


لاہور(یو این پی)شمائلہ رانا کی دو نمبری سامنے آ گئی۔ جامعہ پنجاب نے ایک سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا۔ شمائلہ رانا نے ایل ایل بی پارٹ ون کے امتحان میں اپنی جوابی کاپیوں پر اپنا ٹیلی فون نمبر و دیگر تفصیلات لکھیں اور ممتحن کو رابط کرنے کی تلقین بھی کی۔ شمائلہ رانا نے رول نمبر 2417 کے تحت جامعہ پنجاب سے ایل ایل بی پارٹ ون کا امتحان دیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے شمائلہ رانا کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جہاں وہ اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہیں۔ شمائلہ رانا کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے انہیں 1سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔جامعہ پنجاب نے شمائلہ رانا کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ن لیگ کی سابق ایم پی اے شمائلہ رانا نے ناجائز ذرائع سے ایل ایل بی پارٹ ون کا امتحان پاس کرنے کی کوشش کی۔ شمائلہ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔شمائلہ رانا پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے 2008ء میں لاہور سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme