کپاس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے سید حسین جہانیاں گردیزی

Published on October 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کپاس کی فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں ایک موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہے ۔کپاس کی فصل ہماری ملکی معیشت کے لئے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اس لئے پاکستان بھر میں آج کپاس کا خصوصی دن منایا جا رہا ہے۔ہماری ملکی ایکسپورٹ کا قریباً 60فیصد درومدار کپاس پر ہے جس سے کثیر زرِمبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔پاکستان اللہ کے فضل سے کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔اگرچہ گزشتہ چند سالوں میں کپاس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن حکومت پنجاب کپاس کی پیدا وار بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔کپاس کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب کی کوششوں سے سال2021-22 کے دوران کپاس کے زیرکاشت رقبہ میںگزشتہ سال کی نسبت قریباً16 فیصد اضافہ ہوا لیکن امسال جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کپاس کے2 لاکھ34 ہزار ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچاجس سے پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ جاری صوبہ پنجاب میں جاری موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ اور بیج کی منظور شدہ اقسام کاشت نہ کرنے کے باعث بھی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب اس حوالے سے منظور شدہ اقسام کے بیج کی کاشتکاروں تک فراہمی کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔اس وقت کپاس کی چنائی کا عمل جاری ہے۔اس لئے میں آج کے دن کے حوالہ سے اپنے کاشتکار بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ کپاس کی صاف چنائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عالمی منڈی میں اچھے دام فروخت ہو سکے۔اُمید ہے کہ آج کے دن تمام ا سٹیک ہولڈرز ایسی تجاویزدیں گے جو کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے مفید ہوں گی جس سے پاکستان کی انڈسٹری کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ کپاس اور اس سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes