پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Published on April 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments


گیانا(یو این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج پھر گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ سیریز کا آغاز شاہینوں کی شکست کے ساتھ ہوا۔ پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 308 رنز بنائے جو ناکافی ثابت ہوئے۔ بڑے ٹوٹل کے باوجود ٹیم کی شکست سے باؤلروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تاہم سرفراز الیون سیریز کے باقی میچز جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ کالی آندھی کیخلاف کلین سویپ شکست گرین شرٹس کو 2019ء کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی سے محروم کر سکتی ہے۔ اس لئے قومی ٹیم کا آج میچ جیتنا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme