دھرنے میں قربتیں بڑھیں، عمران خان نے ریحام خان سے رشتے میں پہل کی: رشتہ دار

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 791)      No Comments

ایبٹ آباد (یو اینIK & Reham Khan پی) ٹی وی اینکر ریحام خان کے قریبی رشتہ داروں نے ان کے عمران خان سے نکاح کیا تصدیق کردی اور انکشاف کیاکہ عمران خان کی طرف سے رشتے میں پہل کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کچھ عرصہ قبل انگلینڈ سے پاکستان منتقل ہوئیں اور دھرنے کے دوران انکی عمران خان سے قربت بڑھنے لگی۔ ریحام کے رشتہ داروں کے مطابق عمران خان نے خود ریحام خان کی والدہ کے پاس رشتہ بھیجاجس پر ’ہاں‘ کردی گئی اور ایک ہفتہ قبل دونوں کا سادگی سے نکاح ہوا۔
ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ بفہ میں ریحام خان کے کزن انورزیب، محمد اقبال اور دیگر افراد نے بتایا کہ ریحام خان مانسہرہ کے رہائشی ڈاکٹر نیئر رمضان کی بڑی بیٹی ہیں، انکی پیدائش والد کی لیبیا میں ملازمت کے دوران 4 اپریل 1974 ء کو ہوئی تھی، ریحام خان کی پہلی شادی ان کے پھوپھی زاد کزن ڈاکٹر اعجاز الرحمان سے ہوئی، ریحام خان کے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے کے بعد انکے سسر اور شوہر سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور اسی بنا پر علیحدگی ہوئی، ریحام خان کے سابق شوہر سے 3 بچے ہیں جو انگلینڈ میں والد کے پاس رہتے ہیں، ان کے 22 سالہ بیٹے کا نام ساحر جب کہ دو بیٹیوں کے نام ردا اور عنائیہ ہیں۔
سابق گورنر و چیف جسٹس عبدالحکیم خان بھی ریحام خان کے چچا ہیں۔
ریحام خان کی پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمان سے شادی اور طلاق سے متعلق کاغذات بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق پہلے نکاح کے وقت ریحام خان کی عمر 18 سال اور نکاح کی تاریخ 23 جولائی 1992 ءہے اور13 دسمبر 2006 کوعلیحدگی ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme