حکومت کو 60روز کی مہلت ملی ہے،تحریک انصاف

Published on April 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے حکومت کے ثبوت کو ناکافی قرار دے کر ایک کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے اور سات دن کے اندر اس کی تحقیقات شروع ہوں گی.ان کا یواین پی سے کہنا تھا کہ ‘ملک کا وزیراعظم جوائنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے،جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار نے کہا کہ وزیراعظم کو گھر بھیج دیا جانا چاہیے جبکہ تین ججوں نے کہا کہ 60دن انتظار کرو۔ان کا کہنا تھا کہ جو نعرے لگارہے ہیں ان کو نہیں پتاان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے بیٹے نے چوری کی ہے انھیں صرف 60روز کی مہلت ملی ہے اور ساتھ والی بلڈنگ سے گھسیٹ کر نکال لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes