کراچی کے صارفین کیلئے اچھی خبر،بجلی3روپے 63 پیسے سستی

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی
کراچی(یواین پی) شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 اعشاریہ63روپے فی یونٹ کی کمی منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی۔ کے الیکٹرک حکام نے دعوی کیا کہ جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔چیئرمین نیپرا نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔جولائی میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 59 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题