سراج الحق نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ داغ دیا

Published on April 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی  کے  بعد  جماعت اسلامی نے  بھی وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلایا اور اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جے آئی  ٹی کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک وزیراعظم مستعفی ہو جائیں۔ اگر وزیراعظم الزامات سے کلیئر ہوتے ہیں تو دوبارہ اختیارات سنبھال لیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے کیس ختم نہیں ہوا ہے بلکہ آگے بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کیلئے تیار رہیں۔ملک میں مالی اور اخلاقی کرپشن عروج پر ہے جس میں ملک کی اشرافیہ ملوث ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog