پاکستان ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ہوگی، انضمام الحق

Published on July 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

کراچی (یو این پی): سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2023 کا ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ اور عالمی کپ کیلئے فیورٹ ہے۔ سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کا اچھا کمبینیشن بنا ہوا ہے۔سابق قومی کپتان نے کہا کہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹیم ورک کی مدد سے ہم ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیت سکتے ہیں۔ بڑے ایونٹس میں ہمارے کھلاڑی زیادہ محنت اور جذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ یہ امر خوش ائند ہے کہ دونوں میگا ایونٹس بر صغیر میں ہو رہے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم پر تنقید ہوتی رہی ہے تاہم اس کی قائدانہ صلاحیتوں میں بتدریج نکھار آرہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بابراعظم نے بہت اچھی کپتانی کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان اور کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع بھی کم ملتے ہیں،صائم ایوب اور محمد حارث جیسے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ٹیم میں کھیل کر اچھا تجربہ ملے گا، ایمرجنگ کپ میں صاٸم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题