پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے

Published on April 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

کنگسٹن(یو این پی)  میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کرین پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے اپنی دوسری ہی گیند پر بریتھ ویٹ کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ محمد عامر نے نئے آنے والے بیٹسمین کو زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہ دیا اور شمرون ہیٹمیر کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا جب کہ محمد عامر نے پاول کو 33 اور شائی ہوپ کو بھی 2 رنز پر پویلین بھیج کر ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کیا۔71 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی جس کے بعد روسٹن چیز اور شین ڈورچ نے چھٹی وکٹ پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 118 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 189 تک پہنچا تو روسٹن چیز 63 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد یاسر شاہ کی ہی اگلی ہی گیند پر چین ڈورچ بھی کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک کپتان جیسن ہولڈر 30 اور ڈوندرا بشو 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، یاسر شاہ نے 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy