منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم

Published on August 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

کراچی (یواین پی)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں گرفتار کرکے 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ پیپلزپارٹی نے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایف آئی اے کو سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام مفرور ملزموں کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مفرور ملزموں میں نصیرعبداللہ، اسلم مسعود، عارف خان ، نورین سلطان،عدنان جاوید اوردیگر شامل ہے۔
ادھر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے ،ان کا کہناتھا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes