آپریشن ”رد الفساد“،خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے میں فضائی کارروائیاں،کئی دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

Published on April 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

  راولپنڈی( یواین پی)ملک بھر میں آپریشن ”رد الفساد“جاری ،خیبرایجنسی کی وادی راجگال کے علاقے ستارکلے اور نارائی ناو میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشتگردوں کے افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کاروائی کی گئی۔فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گردواپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题