نئی دہلی:(یو این پی) مسلمانوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے مرکز میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہا پسندارکان پارلیمنٹ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے سر کی قیمت 11 لاکھ روپے مقرر کر دی جس پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رکن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بینرجی ہندووں کی نہیں مسلمانوں کی حمایت کرتی ہیں اور ہندووں کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتیں۔ راجیہ سبھا میں ممتا بنرجی کے سرکی بولی لگانے پر خواتین ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ گائے کی حفاظت کررہے ہیں لیکن خواتین پر ظلم کئے جارہے ہیں۔