اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

 مقبوضہ بیت المقدس:  (یو این پی)اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں83 یہودی آباد کاروں نے مسجداقصیٰ پردھاوا بول کرمذہبی رسومات ادا کرنے کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجداقصیٰ میں داخل ہوئے جبکہ شام کویہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد مسجد کے اندرونی اطراف میں گھومتے اورسیٹیاں بجاتے رہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد پولیس نے گزشتہ روز غرب اردن سے مزید6 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں مدت ملازمت سے قبل فوجیوں کے فرارکی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور سالانہ تقریباً 7000 اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی فوجی خدمت ترک کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes