یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام جدہ کے نزدیک بحرہ میں رنگارنگ تقریب

Published on April 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments


جدہ سعودی عرب ( زکیر احمد بهٹی) پاکستان تحریک انصاف کے اکیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام جدہ کے نزدیک علاقہ بحرہ میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام ہوا .جس میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی سے سیکڑوں لوگوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی .تقریب کی صدارت سٹی صدر جدہ الیاس قاضی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اور اکیس سال بعد عمران کی قیادت میں کرپٹ مافیا سے نجات ہوگی. پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے میں صدر تحریک انصاف ویسٹرن ریجن سلطان عبدالباسط نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن قاسم دستی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گهر گهر تبلیغ سمجھ کر پہنچے اور عمران خان کا ساتھ دیں پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کی عوام کے بارے اچھا اور بہتر سوچتی ہے جو پاکستان کی عوام کو ترقی دے سکتی ہے . پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پروگرام میں لائیو خطاب بهی کیا جن میں ایم این اے مراد سعید، چودھری سرور، ولید اقبال اور مبشر چیمہ شامل ہیں تمام رہنماؤں نے یوم تاسیس کے اکیس سال مکمل ہونے پر کارکنان کو مبارکباد دی . پروگرام کی انتظامیہ میں عبدالحمید رمدانی، مہر اعجاز احمد. مشتاق احمد . وقاص چغتائی . راجہ عابد . خالد چیمہ .نصیب شاہ. اعجاز چیمہ .مقصود احمد. تاج محمد خان، رانا یاسر. نعیم خان، محمّد آصف. محمّد ارشد، بلال سلیمی شامل تھے. شرکاء میں .نائب صدر ہزارہ ڈویژن مشتاق احمد شیخ، عدنان لیاقت .انجم وڑائچ، عمر اقبال جنجوعہ. شاہد چوہان .رانا طاہر، حیدر علی. عبدالقیوم خان (جیزان). خالد ظہیر، ملک اسد، اکرام اللہ خان .رضوان انور وڑائچ. چاند بدر.سکندر حیات مرزا. مرزا مدثر احمد اور عبدالمعید بلوچ نے شرکت کی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog