وزیراعظم محمد نواز شریف 7 جولائی کو ناروے کا سرکاری دورہ کریں گے

Published on July 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments
04
اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر ’’اوسلو سمٹ آن ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹ ‘‘میں شرکت کے لئے 7 جولائی کو ناروے کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کے دوران یہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف ایجوکیشن سمٹ سے خطاب بھی کریں گے اور کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ وہ ناروے کے شہنشاہ ایچ آر ایچ ہاکون میگنس سے بھی ملیں گے۔ دورہ سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور سمیت خطے اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم کے دورہ ناروے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes