دُلہا کا کھانے میں گوشت نہ ہونے پر شادی سے انکار، مہمان نے موقع سے فائدہ اٹھالیا

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments


 نئی دہلی:(یو این پی)بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈرامائی منظر دیکھنے میں آیا۔کھانے میں صرف سبزی دیکھ کر دلہا شادی چھوڑ کرچلا گیا تو ایک  مہمان نے موقع سے فائدہ اٹھا لیا۔بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب میں دلہا نے کھانے میں صرف سبزیاں دیکھ کر شادی سے ہی انکار کردیا اورچلتا بنا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مطابق دلہا کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد موقع دیکھ کرشادی میں شریک ایک  مہمان نےدلہن کو شادی کی پیشکش کی جو اُس نے قبول کرلی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں شادی سے انکار کرنے والے دلہا کا مذہب واضح نہیں لیکن عین ممکن ہے کہ شادی مسلم گھرانے کی تھی اور مینیو میں گوشت کی ڈشز شامل نہ کرنے کی وجہ اترپردیش میں گائے کے گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog