پچیس ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,228)      No Comments

فیصل آباد(یوا ین پی) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی دومئی ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 12ویں اور مجموعی طور پر 21 ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب منگل کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog