کراچی: خاتون کی لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت، شوہر کیخلاف مقدمہ درج

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 868)      No Comments


 کراچی (یو این پی) پولیس کےمطابق مردہ حالت میں ملنے والی فرحین کا تعلق شوبز سے تھا۔ خاتون کی موت کے حوالے سے اسکے شوہر شہیر پر شک ہے، جو دبئی فرار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق شہیر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب مقتولہ فرحین کی والدہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ جنہوں نے پولیس کو بیان دیا کہ انہیں بیٹی کی موت کا ٹی وی سے پتہ چلا۔ فرحین چار ماہ قبل شہیر کے ہمراہ دبئی چلی گئی تھی اور اس نے فون پر انہیں بتایا کہ اس نے شہیر سے شادی کر لی ہے۔ فرحین کی والدہ نے بیان میں مزید بتایا کہ انکی بیٹی نے انہیں فون پر آگاہ کیا کہ شہیراس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes