حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے،سیف اللہ طاہر مغل

Published on April 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

Saif
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)دہشت گردپاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، سانحہ اسلام آباد سبزی منڈی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی جعفر ایکسپریس دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں سے لاکھوں روپے ٹیکس وصول کرنے والی حکومت ان کے تحفظ کے لئے مناسب انتظامات کیوں نہیں کرتی، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا ، اور سبی اور اسلام آباد میں ہونے والا سانحہ افسوسناک ہے ،مسلمان حکمران مل کر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا سد باب کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes