وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

Published on May 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)  وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈان لیکس سمیت مختلف امور پر خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈان لیکس کا نیا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو سیکورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题