ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Published on May 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments


فرزندان اسلام شب بھر عبادت،نوافل کی ادائیگی،تلاوت قرآن پاک،ذکر اذکار میں بسرکریں گے
مساجد میں شب برات کے سلسلے میں محافل نعت،محافل ذکر سمیت خصوصی اجتماعات منعقد ہونگے
لاہور(یو این پی) ملک بھر میں شب برأت آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی،فرزندان اسلام شب بھر عبادت ،نوافل کی ادائیگی ، تلاوت قرآن پاک ،ذکر اذکار میں بسرکریں گے،مساجد میں شب برات کے سلسلے میں محافل نعت،محافل ذکر سمیت خصوصی اجتماعات منعقد ہونگے جبکہ امت مسلمہ کی خوشحالی ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،اس شب کی پرنور ساعتوں میں فرزندان اسلام بارگاہ رب العزت میں سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش کی دعائیں مانگیں گے۔لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے، قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے،اس روز اللہ تعالیٰ سال بھر کے تمام دنیاوی امور کا فیصلہ کرتے ہیں جن میں پیدائش واموات بھی شامل ہیں،مسلمان شب بھر خصوصی دعائیں کر کے اپنے لیے بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy