پاناما کیس؛ وزیر اعظم اور بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے ایف بی آر سے 1985 سے 2016 کے دوران وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں دستاویزات جمع کرانے کا کام تیز کردیا ہے۔ جے آئی ٹی میں اب تک ملنے والے ریکارڈ کا موازنہ کیا جارہا ہے اور اس دوران پیدا ہونے والے سوالات کو الگ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ایف آبی آر سے 1985 سے 2016 تک وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر کو خصوصی طور پر خط لکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes