جاپان کا فوجی طیارہ عملے کے ارکان سمیت لاپتہ

Published on May 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments


ٹوکیو:(یواین پی) جاپان کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح لاپتہ ہونے والے ایک فوجی طیارے جس میں عملے چار افراد سوار تھے، کو تلاش کرنے کے لئے طیارے اور ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں۔ ایل آر۔2 جاسوسی طیارہ شمالی جزیرہ ہوکائیڈو کے ہوائی اڈے کاکولیٹ کے قریب ریڈار سے اس وقت غائب ہو گیا جب وہ ہوکائیڈو کے گورنر کی درخواست پر کاکولیٹ میں ایک مریض کو اٹھا کر لے جانے کے لئے ہوا میں اڑ رہا تھا، یہ بات وزارت دفاع کے ترجمان نے بتائی ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ہم نے لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کے لئے چار ہیلی کاپٹر اور دو طیارے بھیج دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم خراب ہے اور خاص طور پر پہاڑوں میں موسم ناخوشگوار ہے۔ طیارہ مریض کو کاکولیٹ کے ایک ہسپتال سے کوکائیڈو کے دارالحکومت ساسورو میں لے جانے کے لئے محو پرواز تھا، جہاں مریض کو خصوصی علاج فراہم کیا جانا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme