کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

Published on May 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کراچی(یو این پی)شہرقائد میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز متاثر ہوگئے ہیں جس کے باعث بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شہرقائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا جبکہ کاروباربھی شدید متاثرہوگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ نمبرایک فنی خرابی کے باعث بند ہوگیا تھا، کے الیکٹرک انتظامیہ کو اسے بحال کرنے میں کئی روز لگ گئے تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog