حیدر علی کو اب صرف ایک کام کرنا ہے۔۔۔ رمیز راجہ

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز حیدر علی کو اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی نصیحت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی نے اپنی زبردست کارکردگی سے متاثر کیا تو انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے منتخب کر لیا جنہوں نے 9 میچوں میں 158.25 کے سٹرائیک ریٹ کیساتھ 239 رنز بنائے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ”اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس کے پاس شاٹس کی ورائٹی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بہت خطرناک ہیں۔ اب انہیں صرف اور صرف اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ مستقبل میں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔“ رمیز راجہ نے حیدر علی کو قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تقلید کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ”انہیں بابراعظم یا ویرات کوہلی کے نقش قدم پر چلنا چاہئے کیونکہ دونوں کی بہت زبردست کھلاڑی ہیں جن کے پاس بہترین شاٹس ہیں اور وہ اپنی کارکردگی میں تسلسل کے باعث میچ ونر ثابت ہو رہے ہیں۔“

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes