عمران خان سے کوئی میچ نہیں، اصل میچ دھرتی کیلئے ہے: آصف زرداری

Published on May 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments


 پشاور(یواین پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے گھر پہنچے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قائم علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور پارٹی کے دیگر مرکزی عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ صرف ایک اننگز کا میچ نہیں ہے، اصل میچ دھرتی کیلئے ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پشتونوں نے ہمیشہ بہت پیار دیا، مستقبل میں بھی آتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ایک سال پورا کرینگے یا نہیں یہ تو اللہ کو پتہ ہے لیکن انہیں نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے ایک اور آرٹیکل کا جواب ضرور دینا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے وقت میں چائنہ کے زیادہ دورے کئے تھے، میاں صاحب نے اتنے دورے نہیں کئے۔بعد ازاں، سابق صدر آصف علی زرداری نے اے پی ایس شہداء کے والدین سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران شہید بچوں کے ذکر پر آصف زرداری آبدیدہ ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes